الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کانگریس سے اتحاد کا اعلان دو دنوں کے اندر لکھنؤ سےہوجائےگا۔
وزیر اعلی
کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے دہلی جانے سے متعلق پروگرام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا اعلان یہیں سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’نیتا جی‘ سے کچھ اختلافات تھے لیکن بالآخر وہ میرے والد ہیں۔